Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قاضی حسین احمد عزیز جہاں تھے ، ان کی رحلت پر پور ی قوم نے ذاتی صدمہ محسوس کیا ۔لیاقت بلوچ


لاہور6جنوری2019 ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قاضی حسین احمد ؒ قومی رہنما ،اتحاد امت کے داعی ، جری اور بہادر دینی، سیاسی اور سماجی رہنما تھے ۔ محنت اور محنت ، کام اور کام ان کی زندگی کا مشن اور غلبہ دین ہمیشہ ان کی جدوجہد کا مرکز و محور رہا ۔ وہ عزیز جہاں تھے ۔ ان کی رحلت پر پور ی قوم نے ذاتی صدمہ محسوس کیا ۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی تحریک انمول اور بے مثال رہنما سے محروم ہوگئی ۔ انہوںنے یہ بات قاضی حسین احمد کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہی ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ دینی ، سماجی اور جمہوری قوتیں بکھری ہوئی ہیں ۔ قومی قیادت کو ملک کے بدترین حالات کا احساس ہی نہیں ۔ پارلیمنٹ عملاً کھلنڈرے سیاسی ایکٹرز کی یرغمال بنی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام جمہوری اور سیاسی قوتیں کرپٹ عناصر کی پرواہ کیے بغیر قومی سلامتی ، عوامی مسائل کے حل اور پاکستان دشمن قوتوں کے مقابلہ میں متحد ہو جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ مافیا آئین سے ماورا اقدامات اور غیر ذمہ دارانہ رویوں نے ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر پارٹی کے صالح اور جمہوریت پسند کردار فعال ہوں اور پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں ۔ 

لیاقت بلوچ سے منصورہ میں سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی اور سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بے روزگار ی، سفارش، رشوت اور میرٹ کی پامالی نوجوانوں کے لیے بڑا روگ بنادیا گیاہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس