Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دن دہاڑے دکاندار سے 12 لاکھ و قیمتی اشیاءکی لوٹ مار حکومتی نا اہلی اور امن و امان کے دعووں کی نفی ہے۔اسداللہ بھٹو


کراچی 06 جنوری2019 ء:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹونے سپر ہائی وے پر قائم سبزی منڈی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ورہزنی کی و راداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس، جرائم کے خاتمے اور تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے کرپشن فری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز سبزی منڈی میں دن دہاڑے رشید نامی سبزی فروش دکاندار سے 12 لاکھ نقدی و دیگر قیمتی سامان لوٹ مار کا واقعہ انتظامی نا اہلی اور امن و امان کے تمام دعووں کی نفی ہے۔ ڈکیتی کے حالیہ واقعہ سے سبزی منڈی کے تاجروں کے اندر عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ تاجر برادری کی جانب سے بار بار پولیس چوکی کے انچارج کو امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنے کے باوجود عدم توجہ بے حسی کی انتہا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماءنے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی منڈی کا اعزاز اور روزانہ لاکھوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود تاجرغیر محفوظ اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ عملی طورمنڈی کچرا کنڈی بنی ہوئی ہے،جب لاکھوں روپے روزانہ اورکروڑوں روپے ماہانہ ٹیکس دینے والے تاجربھی محفوظ نہیں ہیں تو پھرعام آدمی کی کیا حالت ہوگی؟ اسد اللہ بھٹو نے مطالبہ کیا کہ حکومت مذکورہ واقعہ کی تحقیقات، تاجر برادری کو تحفظ دینے کے ساتھ سبزی منڈی کی بہتری کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس