Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی ودیگر رہنماوں کاچوہدری رحمت الہٰی کے انتقال پر اطہارتعزیت


کراچی 05 جنوری2019 نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر وسابق وفاقی وزیر چوہدری رحمت الاہی کے انتقال پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے مرحوم جماعت اسلامی کا اثاثہ اور تحریک اسلامی کیلئے ان کی کوششیں ،کاوشیں ان مٹ ہیں، انہوں نے اپنی پوری زندگی مملکت خداداد پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور بابرکت اسلامی حکومت کیلئے وقف کردیں، چوہدری رحمت الاہی کے وفات سے جماعت اسلامی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے جس کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

دریں اثناءذمہ داران نے ضلع سکھر کے امیر اور جمعیت اتحاد العلماءناظم اعلیٰ علامہ حزب اللہ جکھرو کے بہنوئی نذیر احمد جکھرو کے انتقال پر گھرے رنج وغم کا اظہار، مرحوم مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔#

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس