Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری رحمت الٰہی انتقال کر گئے۔سینیٹر سراج الحق ، سید منورحسن ، لیاقت بلوچ اور قائدین جماعت کا اظہار افسوس، دعائے مغفرت


لاہور 5جنوری 2019ء:جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ، سابق وفاقی وزیر اور سید مودودی کے دست راست ، چوہدری رحمت الٰہی طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں منصورہ میں انتقال کر گئے ہیں ۔ چوہدری رحمت الٰہی جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر اور سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے ۔ چوہدری رحمت الٰہی سید مودودی کے پٹھان کوٹ (بھارت )کے ساتھیوں میں سے تھے ۔ 

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منور حسن، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراءپروفیسر خورشید احمد، حافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، پروفیسر محمد ابراہیم ، اسد اللہ بھٹو ، بزرگ رہنما چوہدری محمد اسلم سلیمی ، شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف،محمد انور نیازی سمیت جماعت کے مرکزی رہنماﺅں و کارکنان نے چوہدری رحمت الٰہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ چوہدری رحمت الٰہی نے اپنی پوری زندگی ملک میں غلبہ دین اور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد میں گزار ی ۔ چوہدری رحمت الٰہی مولانا مودودی ؒ کی تحریروں سے متاثر ہو کر نوجوانی میں فوجی ملازمت کو خیر بادکہہ کر جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے اور جماعت کے اندر کئی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ چوہدری رحمت الٰہی مرحوم کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کارکنوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ مرحوم کو رات گئے مصطفےٰ ٹاﺅن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس