Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جب تک مسلمان قرآن و سنت کے نظام سے دور رہیں گے دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل نہیں کرسکتے ۔راشدنسیم


لاہور3جنوری 2019 ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ اللہ کا عطا کردہ نظام ہی ملک و ملت کو موجودہ پریشانیوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔جب تک مسلمان قرآن و سنت کے نظام سے دور رہیں گے دنیا میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل نہیں کرسکتے ۔تاریخ انسانی گواہ ہے کہ مسلمانوں نے جب بھی قرآن کو اپنا رہنما اور اللہ تعالی کو حاکم اعلیٰ مان کر اس کے احکامات پر عمل کیا انہوں نے دنیا پر حکمرانی کی ۔ہماری تما م پریشانیوں کا علاج قرآن کے نظام میں ہے ۔حکومت ابھی تک مدینہ کی ریاست کی طرف کوئی قدم نہیں بڑھا سکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ ماڈل ہائی سکول کے اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس