Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مولانا مودودی ؒ کی علمی اور قومی خدمات امت مسلمہ کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔سیدمنورحسن


لاہور3جنوری 2019ء:سا بق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ریاست مدینہ نہیں بنا سکتی کیونکہ ابھی تک لوگوں کو اعتماد ہی نہیں کہ یہ حکومت ریاست مدینہ والا نظام قائم کرسکتی ہے البتہ اگر کوئی اس کی خواہش رکھتا ہے تو اس کا احترام کرنا چاہئے ۔دینی جماعتوں کو آگے بڑھنا اور کسی کو دشمن سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیابان جناح میں دی پنجاب سکول میں بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ سے منسوب سید مودودی آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبد الشکور اور معروف سکالر احمد جاوید ،سید احسان اللہ وقاص نے بھی خطاب کیا۔
سیدمنور حسن نے کہا کہ مولانا مودودی ؒ کی علمی اور قومی خدمات امت مسلمہ کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں ،اہل علم کو ان کی تعلیمات کو آگے بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقامت دین کیلئے ازسر نو جدوجہد ناگزیر ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ مولانا مودودی ؒ نے عالم اسلام کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی فکر ی تحریروں کے ساتھ زندہ رکھنے کی کوشش کی ۔ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ مولانا مودودیؒ نسلوں اور صدیوں کے رہنما ہیں ان کی فکر ،علم کی روشنی نے نوجوان نسل میں انقلابی کیفیت پیدا کی ۔مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ مولانا مودودی ؒ کی ساری زندگی قرآن و سنت کے نفاذ کو اس ملک میں عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد میں گزری ۔ملت اسلامیہ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔عبدالشکور نے کہا کہ مولانا مودودیؒ نے اپنی شخصیت کو تحریک اسلامی پر غالب نہیں ہونے دیا ۔سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ مولانا مودودیؒ جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ۔احمد جاوید نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کے بعد مولانا مودودیؒ اہل اسلام کے فکری راہنما تھے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس