Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کاروباری زندگی مفلوج ہو گئی ہے ۔ذکر اللہ مجاہد


لاہور3 جنوری 2018ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شدید سردی میں شہر بھر میں جاری بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں وفا کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھائے بلکہ ان کے برعکس عوامی مشکلات کئی گناہ بڑھا دی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحادالعلماء لاہور کے رہنماء مولانا یاسین ڈھروی کی جانب سے علماء کرام کے عزاز میں دیئے گئے ناشتہ پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پراتحادالعلماء کے رہنما قا ری عطاء الرحمن ، مولاناغیاث احمد ، اعجاز احمد اعجاز، امیر علاقہ غربی لاہور محمد شفیق ملک سمیت ودیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پہلے ہی مہنگائی ، بے روزگاری ، جرائم جیسے مسائل نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور اب اس شدید سردی کے موسم میں صبح و سویر ے گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں ۔ بچے سکول و کالج ناشتہ کیے بغیر جانے پر مجبور ہیں۔شہر میں لکڑی اور کوئلے کی فروخت من مرضی کے ریٹس پر ہو رہی ہے ،شہری دوکانداروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں جبکہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے مزید بحران پیدا کر دیئے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو عوام سٹرکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہوں گے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس