Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

فضائی آلودگی کا موجب بننے والی فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا افسوسناک ہے۔رانا طٰہٰ،میاں عتیق الرحمن


فیصل آباد3جنوی 2018ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانور،میاںشفیق احمداوردیگرنے محکمہ ماحولیات کی طرف سے غیر معیاری ایندھن استعمال کرکے فضائی آلودگی کا موجب بننے والی فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف کارروائی نہ کر نے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سارے شہر میں واقع ملوں اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن بڑے دھڑلے سے استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں سے اٹھنے والے کالے دھوئیں کے بادل آسمان پر منڈلاتے نظر آتے ہیں اور قریبی علاقوں کے رہائشی سانس، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہر کے مضافات اور دیہاتی علاقوں میں کسانوں اور کاشتکاروں کی طرف سے بھی فصلوں کی باقیات کو سرعام جلایا جا رہا ہے، جس کے باعث بھی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر بھر کے کوڑے کوسمندری روڈ کے اطراف میں آگ لگا دی جاتی ہے جس کا زہریلا دھواں علاقہ کے مکینوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے محکمہ ماحولیات کو فصلوں کی باقیات، میونسپل ویسٹ، پلاسٹک، ربر، پولی تھین بیگز، لیدر آئٹمز اور دیگر غیر معیاری ایندھن کو جلانے والوں کے خلاف کریک ڈا


¶ن کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کے اختیارات بھی سونپے ہیں تاکہ شہر میں فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں، ملوں اور کارخانوں کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے مگر ابھی تک حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس