Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھوک اوربیماریوں سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے ، فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔ایوب چارو


کراچی 3جنوری 2018ء:تھر میں غذائی قلت کے شکار افراد میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت مزید راشن تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صدر الخدمت ضلع تھر پارکر حافظ ایوب چارو نے کہا کہ تھرپارکر کے متاثرین کو فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔ بھوک، افلاس ،پانی کی قلت اور مختلف وبائی بیماریوں سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے ، الخدمت کے تھر ریلیف آپریشن کے تحت متاثرین کو راشن فراہمی کا سلسلہ جاری رہے ،گزشتہ دو ماہ میں کئی ہزار افراد خصوصاًخواتین اور بچوں میں توانائی کے لیے صحت بخش راشن تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اہل خیر حضرات متاثرین کی مدد کے لیے الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں ،مس مریم عمر اور سید ثروت علی کے تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا۔ایوب چارو نے کہا الخدمت گزشتہ کئی دہائیوں سے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔مٹھی شہر میں الخدمت کا جدید اسپتال عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے،ہنر مند نوجوانوں کو بلا سود قرض فراہم کیاجاتاہے،فروغ علم کے لیے ایک ہاسٹل،13اسکول،اسکالر شپ فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی ،صحت بخش غذا اور طبی سہولیات کا میسر نہ ہونایہاں کے لوگوںکا بڑا مسئلہ ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس