Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت خواتین کے تحت 100 مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم


لاہور3جنوری2018ء: الخدمت فاونڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ کے زیر اہتمام100 مستحق خاندانو ں میں ونٹر پیکیج تقسیم کردیئے گئے- اس سال مجموعی طور پر 2 ہزار خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کئے جائیں گے - ونٹر پیکیج میں لحاف، گرم کپڑے اور راشن پیک شامل ہیں - اس امر کا اظہار کرامت کالونی میں ونٹر پیکیج کی تقسیم کے موقع پر کمیونٹی سروسز پروگرام کی انچارج کرن عامر اور مینجر آپریشنز الخدمت فاونڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ شہباز چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر کرامت کالونی سنٹر کی نگران خالد اشرف اور مسرت اکرام بھی موجود تھیں- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرن عامر نے کہا کہ الخدمت کا خواتین ونگ غربت کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کر رہاہے- شہباز چوہان نے کہا کہ اس سال 2 ہزار خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کئے جائیں گے جبکہ یہ پیکجز لاہور کے علاوہ فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، بنی گالہ ، اٹک اور مری میں رہنے والے یتامی میں بھی تقسیم کریں گے -

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس