Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ حکومت کی دانستہ غفلت کا شکا ر ہے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور2   جنوری2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ حکومت کی دانستہ غفلت کا شکا رہے ۔ شہر لاہور سمیت ملک بھر میں جاری میگا ترقیاتی قومی منصوبوں کو انتقام کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزدفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی ، سماجی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بے جا التو اء سے ملتان روڈ کے رہائشی اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکا رہے ۔ اورنج لائن ٹرین ٹریک کی تعمیر کی زد میں متاثر ہ سٹرکوں پر ٹریفک بری طرح بدنظمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ذکر اللہ مجاہد نے اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے پرائیویٹ کمپنیوں سے کئے گئے کنٹریکٹس کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پہلے سے بنائی گئی اتھارٹیوں پر ماہانہ کروڑوں روپے کے اخراجات اُٹھ رہے ہیں ان کی موجودگی میں نئے نئے معاہدوں سے قومی خزانے پر مزید بوجھ بڑھے گا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین کے میگا پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے جن فنڈز کی ضرورت ہے وہ فوری طور پر جاری کئے جائیں تاکہ منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل ہو سکے اور اس منصوبے کی وجہ سے جن چھوٹے طبقات کے لوگوں کا روزگار مثاثر ہے ان کو ریلیف میسر آ سکے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس