Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت نیو ائیر نائٹ پر غیر اخلاقی سرگرمیاں کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کرے۔محمدیاسراقبال


فیصل آباد30 دسمبر2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم محمدیاسراقبال کھارانے کہا ہے کہ حکومت نیو ائیر نائٹ پر غیر اخلاقی سرگرمیاں کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کرے اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں نیو ایئر نائٹ کے نام پر اخلاق سوز پروگرامز قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت دشمن ہماری نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے۔ مملکت پاکستان کے غیور نوجوان ایسی فضول اور اخلاق سوز تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ تعلیمی اداروں میں نظریہ پاکستان کا پرچار کریں اور متحد ہوکر ملک کی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نیوائیرنائٹ کے نام پر ہونیوالے اخلاق سوز پروگراموں پر پابندی لگائے۔ قوم نئے سال کا آغاز رقص و سرود اور ہلے گلے کی بجائے دعاؤں اور نوافل سے کرے اور بیہودہ پروگراموں سے دور رہے کیونکہ نیوایئر نائٹ کے نام پر رقص و سرود کی محفلیں اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہیں۔ اخلاق سوز محفلوں کا اہتمام کرنے والے اسلامی تہذیب و ثقافت کا مذاق اڑانے سے باز رہیں۔ سرکاری انتظامیہ ناچ گانے اور ہلے گلے کے پروگرام روکنے کے لیے ریاستی طاقت استعمال کرے۔ اسلامی ملک میں نیوائیر نائٹ کے نام پر بیہودگی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ا               انہوں نے کہاکہ عوام سال نو کے آغازپر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے دعا کریں تاکہ وطن عزیز کے خلا ف ہونے والی عالمی اور علاقائی سازشیں دم توڑ جائیں اور ملک کے 19 کروڑ عوام اپنے وطن میں عزت و وقار اور خوشحالی کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس