Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

برجیس احمد ودیگر رہنماوں کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد


کراچی ؍30دسمبر 2018ء:جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے امتیاز خان فاران کو صدر،ارمان صابر کو سیکریٹری سعید سر بازی نائب صدر، راجہ کامران خزانچی اور محمد حنیف اکبر جوائنٹ سیکریٹری اور نومنتخب گورننگ باڈی کو پریس کلب کے انتخابات جیتنے پر دلی مبارکباد دی ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح صحافت کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کلب اور صحافی برادری کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ملک میں جمہوریت کیلیے جدوجہد ،انسانی حقوق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں پریس کلب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس