Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ذکر اللہ مجاہد


لاہور 28 دسمبر2018: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے، پاکستان سے بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ جماعت اسلامی کا بنیاد ی ایجنڈا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی شوری کے اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، چوہدری افتخار احمد ، اظہر بلال ، سیکرٹر ی جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، ممبران شوری جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ، چوہدری محمود الاحمد ، مرزا عبدالرشید ، عبدالحفیظ اعوان ، عمر شہباز ، ممبران شوری خالد احمد بٹ ، ملک شفیق ،حاجی ریاض الحسن ، وقار ندیم وڑائچ ،احمد سلمان بلوچ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی عوامی امنگوں کی ترجمان دینی و سیاسی جماعت ہے جس کامقصد ملک کو مدینہ جیسی اسلامی و فلاحی ریاست بنانا ہے ۔ ہماری تمام تر جدوجہد کا محورخدمت خلق اور رضا الٰہی کا حصول ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی 2019 ء میں آئندہ ہونے والی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے وارڈ زاور یونین کونسل کی سطح پر بھرپور مہم چلائے گئی اور عوام میں شعور بیدار کرے گی کہ جماعت اسلامی کی قیادت صادق و امین ہونے کے ساتھ خدمت کے جذبے سے سرشار باصلاحیت ہے جو خدمت خلق کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے اور یہی چیز دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ انہو ںے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کی قیادت خدمت خلق اور عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک اور منظم ہو کر کام کرے گی ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس