Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی آئینی واخلاقی ذمہ داری ہے۔لیاقت بلوچ


کراچی  28دسبر 2018 :جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے سمیت سندھ کی محرومی کو ختم کرنا پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی آئینی واخلاقی ذمہ داری ہے، ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور باب الاسلام سندھ کے عوام کو متبادل ودیانتدار قیادت فراہم کرنے کی جدوجہد تیز کردیں، کراچی میں سابق ایم این اے علی رضا عابدی سمیت قتل وغارتگری کا سلسلہ بڑا المناک ہے،حکومت لواحقین کو انصاف،قیام امن اور اس قتل وغارتگری کے سلسلے کو روکنے کیلئے مو ثر اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں منقعدہ جماعت اسلامی سندھ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے سندھ کی سیاسی صورتحال، جائزہ کارکردگی رپورٹ ،آئندہ کا منصوبہ عمل پیش کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سندھ سیاسی وجغرافیائی حساب سے بڑی اہمیت اور تیل،گیس،کوئلہ اور زراعت کی دولت سے مالامال صوبہ ہے مگر گڈگورننس اور دیانتدار قیادت کے فقدان کی وجہ سے آج تھر سمیت پورا صوبہ کھنڈرات اور غربت وافلاس کی عملی تصویر بنا ہوا ہے۔ مسائل کے حل اور تبدیلی کےلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسلامی نظام کا نفاذ اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو انتقام اور گالی بنانے کی بجائے ایک دوسرے کا احترام اور ملک وقوم کی خدمت کا ذریعہ بنانا چاہئے،قومی مفاد اور جمہوری روایات واقتدار کے فروغ کیلئے وفاقی وزراءجنگ وجدل کی حکمت عملی ترک کریں، معاملات کو سلجھانے اور جمہوری سسٹم کو چلانے کیلئے کسی فساد ،جنگ وجدل نہیں بلکہ برداشت،دلیل اور ڈائیلاگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ دریں اثناءلیاقت بلوچ نے رکن جماعت اسلامی اور پاکستان بزنس فورم کے رہنماءانوار احمد کے گھر پہنچ کر عیادت اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس