Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت، حکومت شہرمیں مزید قتل و غارت گری کے سلسلے کو روکے۔محمد حسین محنتی


کراچی25 دسمبر 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے بیہمانہ قتل کی سخت مذمت قاتلوں کی گرفتاری اور کراچی کے امن کو سپوتاز کرنے والے عناصر کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے بعد امن وامان کافی حد تک بحال ہوا ہے مگر سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے افسوس ناک قتل سے لگتا ہے کی دہشت گرد ایک بار پھرسرگرم ہو گئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں سابق علی رضا عابدی کا قتل اس کی کڑمی ہے، اس لیے حکومت شہرمیں مزید قتل غارت گری کے سلسلے کو روکنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔ صوبائی امیر نے لواحقین سے اظہار ہمدردی ، مرحوم کی مغفرت ،پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس