Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حافظ نعیم الرحمن کی علی رضاعابدی کو فائرنگ کرکے جاں بحق کرنے کی شدید مذمت


کراچی 25دسمبر2018:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ایم کیو ایم کے رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی گھرکے باہر فائرنگ کر کے جاں بحق کرنے پر شدید مذمت اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کرکے شہر میں پھر سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کی کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔قانونی نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت تادیبی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ چند روز قبل پاک سر زمین پارٹی کے دفتر پر حملہ کرکے دو افراد کو جاں بحق کیا گیا تھا ۔قانون نافذ کرنیوالوں کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس