Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اعلان افسوسناک اور شرمناک ہے۔میاں عبدالستار بیگا


فیصل آباد 23دسمبر2018: جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چوہدری نویداسلم،نائب امیر راناوسیم احمدایڈووکیٹ،حاجی محمدحنیف اوردیگرنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اعلان افسوسناک اور شرمناک ہے۔ بسنت ایک خونی کھیل ہے، جس نے ماضی میں سینکڑوں انسانوں کی زندگیاں چھین لیں اور اس گھناؤنے کھیل کی وجہ سے درجنوں افراد معذور ہوگئے۔ حکمران ایک مرتبہ پھر صوبے میں خونی کھیل کھیلنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور غیر اسلامی تہواروں کی سرپرستی سے باز آجائے۔انہوں نے کہاکہ بسنت اور شراب کو قانونی شکل دینے والے مدینہ کی ریاست نہیں بناسکتے۔شراب اور بسنت کو قانونی وسرکاری طور پر تحفظ دینے والوںکو شرم آنی چاہیے فواد چودھری، عمران خان کو کہ نعرہ مدینے کی ریاست کا اور کام مدینہ کی سرکار کے دشمنوں کا۔ بسنت ایک گستاخ رسول کو سزائے موت دیے جانے کیخلاف اور گستاخ رسول کی ہمدردی میں سب سے پہلے منایا گیا اور ان ہی گستاخوں نے اسے بسنت کا نام دیا اور اب مدینہ کی ریاست قائم کرنے کا نعرہ لگانے والے اس توہین رسالت پر خوشی کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر بیٹھے ہیں، جسے مسلمان کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس