Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلامی جمعیت طلبہ نے طالبعلموں کو اسلامی رنگ میں ڈھالنے کیلئے کبھی کوتاہی نہیں کی۔فاروق اعظم


فیصل آباد22دسمبر2018: اسلامی جمعیت طلبہ کے 72واں یوم تاسیس کے سلسلہ میں زرعی یونیورسٹی میں ہونیوالی تقریب میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت کی،زرعی یونیورسٹی کے ڈی گراؤنڈ میں تقریب کا اہتمام ۔یونیورسٹی''طلبا کی قوت جمعیت کے نعروں سے گونج اٹھی تقریب میں طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔اس موقع پر 72 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹاگیا۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی فاروق اعظم،ڈاکٹرحافظ ارسلان انوارناظم بہالپوربرادرعمیرجنرل سیکرٹری ڈاکٹر محسن علی،افزازگجر،نعمان بن غفور،ابرایونس،عاشرچوہان نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پرجمعیت کے کارکنان نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہدکی کامیابی کے لئے دعابھی مانگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم فاروق اعظم نے کہاکہ پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ ہے جو ملک پاکستان میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حقو ق کے تحفظ کی جدوجہد کررہی ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ 72سالوں میں تعلیمی اداروں میں تناور درخت کی صورت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ  جمہوریت کا راگ الاپنے والی حکومت نے آئندہ نسلوں کی سیاسی آبیاری روکنے کیلئے ابھی تک سٹوڈنٹس یونینز پر پابندی ختم نہیں کی لیکن اسلامی جمعیت طلبہ نے طالبعلموں کو اسلامی رنگ میں ڈالنے کیلئے کبھی کوتاہی نہیں کی۔ اسلامی جمعیت طلبہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی روایت قائم رکھے گی اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔اسلامی جمعیت طلبہ نے کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ہم نے ہمیشہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے جمعیت نے 71کی جنگ میں بھی اپنے 10ہزار جوانوں کا گلدستہ شہادت کے لیے پیش کیا۔جمعیت نے ہمیشہ طلبا کی خدمت کی ہے اس لیے آج طلبا کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جمعیت نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فولنگ کلچر کو ختم کر کے ویلکم کا کلچر دیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس