Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر میں سفاکانہ قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی یہ پیغام دیتی ہے کہ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے۔چوہدری عمرفاروق


فیصل آباد22دسمبر2018:جماعت اسلامی حلقہ پی پی110کے امیر چوہدری عمرفاروق،جنرل سیکرٹری اقبال منورنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فون خوش آئند ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے۔ چند دنوں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 42 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم کی انتہا ہوچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہزاروں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور این جی اوز کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت اور تشویش ناک ہے۔ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کی جدوجہد وادی کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے۔ بھارت تحریک آزادی کی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھانے پر اتر آیا ہے۔ جموں وکشمیر پر غاصبانہ قبضے کو مزید جاری رکھنا درحقیقت ہندوستان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک ہم اپنے مظلوم کشمیری مسلمان بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کرتے رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانب سے صدارتی راج سے ثابت ہوگیا ہے کہ غاصب ریاست بدترین شکست کا شکار ہوچکی ہے۔ حکومت پاکستان دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج گھر گھر تلاشی کے نام پر مال واسباب لوٹ رہی ہے۔ خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔ شدید سردی کے موسم میں لوگوں کو گھروں سے نکال کر کھلے میدانوں میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے بینائی سے محروم کیا جارہا ہے، اس سفاکانہ قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی یہ پیغام دیتی ہے کہ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے۔ اہل پاکستان پشتیبانی کا حق ادا کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس