Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پروفیسرمحمد جاوید کے انتقال کے بعدہاتھوں میں لگی ہتھکڑیوں کی تصویر نے قومی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے


لاہور23دسمبر2018:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ لاہور کیمپ جیل میں قید پروفیسر محمد جاوید کا انتقال تشویشناک امر ہے۔اس کیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں، محض وزیر اعلیٰ کا نوٹس لینا کافی نہیں۔ المیہ تو یہ ہے کہ دل کا دورہ پڑنے پرہتھکڑیوں میں ہسپتال لائے گئے پروفیسر کی ہتھکڑیاں انتقال کے بعد بھی نہیں کھولی گئیں۔ انتقال کے بعد ہاتھوں میں لگی ہتھکڑیوں کی تصویر نے قومی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ صرف الزامات کی بنیاد پر لوگوں ہراساں کرنااور گرفتار کرنا درست اقدام نہیں۔ جس قوم میں استاد کا احترام نہ ہو، وہ اخلاقی پستی کا شکار ہو کر اندھیروں میں غرق ہوجاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز لاہور میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں 20ہزار اور بیرون ملک کرایوں میں 35ہزار روپے تک اضافہ قابل مذمت ہے۔اس اضافے سے دیار غیرمحنت مزدوری کرنے والے اور حج و عمرہ کرنے والے افراد پر اضافی اخراجات کا بوجھ پڑے گا۔ حکومتی اقدامات نے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخص کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہوائی سفر مہنگا کرنے سے تاجر برادری کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، اس اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے۔ حکمرانوں کی یوٹرن کی پالیسیوں اور غیر دانشمندانہ اقدامات نے قوم کوشدیدمایوس کیا ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں ہوائی سفر ٓا سان ذریعہ آمدو رفت تصور کیا جاتا ہے، مگر بد قسمتی سے ہمارا ہاں معاملہ الٹ چل رہا ہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافے سے پاکستانی مصنوعات کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈیوں میں ہماری اشیاء مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گی۔ بھارت پہلے ہی اپنی مصنوعات کو صارفین تک پہنچانے کے لیے اطمینان بخش اقدامات کررہا ہے۔حکومت ا یسے اقدامات کرے جن سے ملکی معیشت میں بہتری اورعام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آئے۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس