Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پانچ روزہ انٹرنیشنل بک فئیر ایکسپو سنٹر،حریم ادب پاکستان کا سٹال بھی لگایا جائے گا


کراچی ؍20دسمبر2018: زبان کی بقا ادب کی ترویج سے ہے , جہاں کتاب , ادب اور تدریس کی بات ہو گی , وہاں اصلاح و تعمیر کیلئے اقدامات بھی ناگزیر ہیں - اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 تا 25 دسمبر کو ہونے والی پانچ روزہ انٹرنیشنل بک فئیر ایکسپو سینٹر میں خواتین کی ادبی و اصلاحی انجمن حریم ادب پاکستان  کیاسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ خواتین اور طالبات کی فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاسکے.حریم ادب پاکستان کا اسٹال نمبر 14ہال نمبر 2 میں ہوگا۔جہاں خواتین اور بچوں کی ادبی کتب کے علاوہ حریم ادب کا نیا سالانہ مجلہ خصوصی رعایتی قیمت پردستیاب ہوگا۔نمائش کے پہلے دن حریم ادب کے نئے مجلے کی خریداری پر تحائف بھی دیے جائینگے۔ حریم ادب کیاسٹال کیلئے انتظامات حریم ادب کے دفتر میں جاری ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس