Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

طلباء مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران مسائل پر توجہ دینے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں


فیصل آباد19 دسمبر2018: اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم محمدیاسر کھارانے کہا ہے کہ طلباء مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں اور حکمران مسائل پر توجہ دینے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں پنجاب میں اس وقت بھی ہزاروں طلباء موسم کی شدت کے باوجود کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ فیسوں میں بے جا اضافہ،عمارتوں کی کمی، سکولز اور کالج میں سفارشی اور نااہل سٹاف کی بھرتیوں جیسے مسائل طلباء کے بنیادی مسائل ہیں حکومت وقت بڑے بڑے دعوے کرنے کے بجائے طلباء کے چھوٹے چھوٹ مسائل حل کرے۔انہوں نے کہاکہ ان تمام مسائل کی وجہ سے طلباء پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ان کا تعلیمی کئیریر داؤ پر لگ جاتا ہے ۔ ایسے حالات میں طلباء یونین کے الیکشن کا ہونا از حد ضروری ہے۔طلباء یونین کے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے طلباء برداری کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ملک میں ہر سطح پر یونین موجود ہے لیکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے نوجوان اس سے محروم ہیں جو کہ جمہوریت کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اصلاحِ معاشرہ کیلئے نوجوانوں کی تعلیمی، اخلاقی، نظریاتی، سیاسی اور فنی تربیت نا گزیر ہے، نوجوان طلباء معاشرے کی اساس اور مستقبل کے معمار ہیں، جنکی تعلیم و تربیت کر کے نہ صرف معاشرے کی بنیاد کو مضبوط اور مستحکم کیا جاتا ہے بلکہ اس معاشرے کے ذریعے اقوام عالم میں بلند مرتبہ و مقام بھی پایاجا سکتا ہے، نصاب تعلیم ملی تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے، دور ِ حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے حالات کا جائزہ لے کر انقلابی پالیسیاں مرتب کرنی چاہئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس