Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارتی حکومت نے انسانیت دشمنی اور کشمیریوں کی نسل کشی کی تمام حدود کو پار کرلیا ہے،محمد حسین محنتی


کراچی 18دسمبر 2018 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں 15کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درندہ صفت بھارتی فوج نے انسانیت دشمنی اور کشمیریوں کی نسل کشی کی تمام حدود کو پار کرلیا ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی قتل وغارتگری، پکڑ دھکڑ،پلیٹ گنوں سے ہزاروں معصوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو معذور کرنے کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی رکنے یا کمزور ہونے کی بجائے اس میں اور زیادہ شدت آئی ہے، کشمیر کا بچہ بچہ اب بھارت سے آزادی مانگ رہا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی فوج کی کشمیر یوں کی نسل کشی اور درندگی پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جوپوری انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ایک دن میں ایک درجن سے زائد نوجوانوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت اور پوری وادی میں کرفیو،حریت قیادت کو پابند سلاسل کرنے کی باوجود پوری وادی میں گذشتہ چاردن سے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور مارچ کا سلسلہ جاری ہے، خواتین ،بچے اور بزرگ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں لیکن امت مسلمہ اور عالمی برادری کی جانب سے ابھی تک بھارتی درندگی کیخلاف کوئی مو ¿ثر آواز نہیں اٹھائی گئی ہے، جانوروں کے حقوق اور تحفظ کیلئے تحریک چلانے والی این جی اوز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میںچھ ماہ تک کی معصوم بچی کی آنکھوں میں پلیٹ گن کے فائر کرنے اور بڑے پیمانے انسانی قتل عام کیوں نہیں دکھائی دے رہا ہے، مغربی این جی اوز اور مغربی طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والی قوتوں کیخلاف کبھی آواز نہیں اٹھائیں گی، شام، عراق، فلسطین،افغانستان،برما اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون پانی سے بھی سستا ہے جبکہ مسلم ممالک پر حکمران مغرب کی پٹھو حکومتیں مسلمان امت کا تحفظ کرنے کی بجائے مسلمانوں کی جنگ لڑنے والے اخوان اور حماس جیسی حریت پسند تنظیموں اور ان کی قیادت کو دہشتگرد قرار دیکر اپنے آقا امریکہ کو خوش کرنے اور اسرائیل کو دائمی تحفظ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی امیر نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور بھارتی فوج کی درندگی کو لغام دینے کیلئے پاکستان اوآئی سی ،اقوام متحدہ اور سارک تنظیم کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائے،مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے اور کشمیری عوام کو اپنا حق رائے دہی دینے اور بھارتی بربریت کو ایکسپوز کرنے کیلئے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے بھرپور مہم چلائی جائے ،بھارت اور مودی سرکار کی مسلم دشمنی اور جمہوریت کا لبادہ اب سرعام چاک ہوچکا ہے،انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیری عوام بھارتی مکروہ سازشوں ومظالم کو شکست دیکر آزاد فضاﺅں میں سانس لے سکیں گے۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس