Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اقبال کے خواب کی تعبیرــ" وجود پاکستانـ"کو سقوط ڈھاکہ کے ذریعے ٹکڑوںمیں تقسیم کر دیا گیا ــجا وید قصوری


لاہور17دسمبر2018ء:جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی کے قیم   محمد جاوید قصوری نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پروگرام اک شام اے پی ایس کے شہداء اور سقوط ڈھاکا کے نام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کے خواب کی تعبیرــ" وجود پاکستانـ"کو سقوط ڈھاکہ کے ذریعے ٹکڑوںمیں تقسیم کر دیا گیا ــذ کراللہ مجاہد امیر جماعت اسلامی لاہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سقوطہ ڈھا کہ اور اے پی ایس کے واقعہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے سقوط ڈھاکہ جیسے المناک سانحہ نے پاکستان کو 2 حصو ںمیں تقسیم کیاجس کے اثرات ابھی تک پورے خطے میں نمایاں ہے انہوں  نے کہا کہ پاکستان کو دو لخت کرنے میں بھارت اوردوسری قوتوں نے کردارادا کیا  جن کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ حافظ ادریس نا ظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کوبھلایا نہیں جا سکتا ۔اس موقع پر طلبہ کی آنکھیں اشک بار  اورتمام افراد کی زبانوں سے شہید ہونے والے طلبہ اور ملک پاکستان کے لیے دعائیہ کلمات نکل رہے تھے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس