Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومتیں ناموس رسالت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کررہیں۔چوہدری عمرفاروق


فیصل آباد16دسمبر2018ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی110کے امیرچوہدری عمرفاروق نے ضلع کونسل چوک میں جماعت اسلامی کی کامیاب حرمت رسولﷺ کانفرنس پرکارکنان کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں ہزاروں افرادکی شرکت آسیہ معلونہ کو رہاکرنے والے حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔رہنماﺅں نے کہاکہ مغربی ایجنڈے پرعمل پیراعناصر نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخیوںکو معمول بنالیا ہے جن کے خلاف بھرپوراقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن وامان قائم رہ سکے ۔ حکومت نے بین الاقوامی دباو کے تحت آسیہ بی بی کو آزاد کیا، ایک اسلامی ملک میں حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کی جائے،رہنماﺅں نے کہاکہ نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہردم ہونی چاہیے حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے خواتین کو اعلی مقام حاصل ہے امت مسلمہ کا دشمن چاہتا ہے کہ امت کو رنگ ونسل میں تقسیم کرکے کمزور کیاجائے، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ناموس رسالت کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے حکومتوں کی مجبوریاں ہیں اور وہ کمزور ہیں حکومتیں ناموس رسالت کے حوالے سے ذمہ داریوں کو پورا نہیں کررہیں۔ ہماری کامیابی اللہ اور اسکے نبی محترم حضرت محمد ﷺکی طرف سے دی جانے والی تعلیمات کو اپنے اوپر لاگو کرنے میں ہے،اسلامی نظام میں روٹی،کپڑا،مکان اللہ کی مخلوق کو دینے کا نظام ہے جس کو اس ملک میں لاگو کرنے کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس