Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک وقوم کو درپیش مسائل کا واحد حل اسلامی معیشت کے سنہری اصولوں میں پنہاں ہے۔امیرالعظیم


لاہور15دسمبر2018ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ انسدادبدعنوانی کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔کرپشن نے ملک وقوم کوتباہی کے کنارے پہنچادیا ہے۔عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی رینکنگ میں بہتری کے باوجود ملک میں اربوں روپے کی روزانہ کی بنیاد پر کرپشن ہورہی ہے جس نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کی بدولت کرپشن نے ملکی جڑوں کوکھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ بد عنوانی کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرجنگ لڑنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن ایک ناسور بن کر رہ گئی ہے۔ کمیشن مافیانے تمام چھوٹے بڑے پروجیکٹس پر حصے مقررکررکھے ہیں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپٹ عناصر پوری طرح سرگرم ہیں۔ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔ ملک وقوم کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن اور محب وطن قیادت کا فقدان ہے۔ حکومت وقت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔ ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پڑھے لکھے نوجوان بیرون ملک کا رخ کررہے ہیں۔پاکستان کی پائیدار ترقی کے ضمن میں دانشمندانہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ملک وقوم کو درپیش مسائل کا واحد حل اسلامی معیشت کے سنہری اصولوں میں پنہاں ہے۔امیر العظیم نے کہا کہ  ڈنگ ٹپائو پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انگریزوں کا قانون رائج ہے۔ سرمایہ داروں،جاگیرداروں اور وڈیروں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ ایسے تمام نمائندے جو دہری شہریت کے حامل ہیں ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے۔ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔           

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس