Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی14دسمبر 2018    جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا کہ عدل و انصاف کے بعیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ،حکومت گھوٹکی کے آبادگاروں کو پانی فراہمی کو یقینی اور پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ان کی بے چینی کو ختم کرے،جماعت اسلامی مظلوموں کی دادرسی اور حکومت میںنہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر ڈہرکی ضلع گھوٹکی کی یونین کونسل کروھی کے آبادگاروں اور پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز کے احتجاج دھرنے میں شرکت اظہار یکجہتی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری خالد خان بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میںپینے کے پانے کی شدید کمی ہے جس سے عوام پریشان اور زرعی زمینیںبرباد ہورہی ہیں مگر جو پانی میسر ہے اس میں بھی اقرباپروری اور غیر منصفانہ تقسیم کر تے ہوئے آباد گارون کو پریشان کیا جارہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے، حکومت با اثر وڈیروں اور متعلقہ عملے کی ملی بھگت کا نوٹس اور متاثرہ آبادگارں تک نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

اسداللہ بھٹو اور محمد حسین محنتی کا سردار واحد بخش بھیو کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(   )14دسمبر 2018    جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور بھیو قبیلے کے سردار واحد بخش بھیو کے انتقال پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس