Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نئی نسل کا اخلاقی جنازہ نکالا جارہاہے یہ ملک و ملت کے مستقبل کے لیے بڑا خطرناک ہے ۔ لیاقت بلوچ


لاہور6دسمبر2018 ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیاسی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں ہمدرد شوریٰ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آئین ، قانون اور جمہوری پارلیمانی اخلاقیات کا لحاظ رکھیں ۔ نئی نسل کا اخلاقی جنازہ نکالا جارہاہے یہ ملک و ملت کے مستقبل کے لیے بڑا خطرناک ہے ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ عدالتی نظام سے عوام کو اطمینان بخش ریلیف نہیں مل رہا ۔ انصاف کے حصول کو آسان اور سستا بنانے کے لیے اعلیٰ عدلیہ اور پارلیمنٹ اپنا اہم ترین اور اصلی کردار ادا کرے ۔ محض تقاریر اور اعلانات سے یہ تبدیلی نہیں آئے گی سنجیدہ کوشش کا آغاز کیا جائے ۔ احتساب سب کا ناگزیر ہے وگرنہ کرپٹ مافیا انتقام انتقام کا شورمچا کر سارے احتسابی نظام کو تلپٹ کردے گا، عوام منتظر ہیں کہ پانامہ زدہ 436 افراد کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ پانامہ کیس کے ایک فیصلہ کے بعد تمام امور کیوں روک دیے گئے ہیں ۔ حکومت ہر محاذ پر اپنا فرض ادا کرے تو ریاستی ادارے بھی اپنے اصل کام پر مصروف ہوں گے ۔ حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی ریاست اور نظام کو بے ترتیب بنادیتی ہے ۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس