Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ڈاکٹر اسامہ رضی کے والد رضی الدین انتقال کرگئے ٗ نماز جنازہ سید منور حسن نے پڑھائی


کراچی؍05دسمبر 2018ء:جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کے والد رضی الدین رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے ،ان کی نمازجنازہ بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے پڑھائی جبکہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، سابق امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، نائب امراء سندھ عبد الغفار عمر ، عظیم بلوچ،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی برجیس احمد ، ڈاکٹر واسع شاکر ،محمد اسحاق خان ، محمد اسلام ،مسلم پرویز،سکریٹری کراچی عبد الوہاب ڈپٹی سکریٹریزسیف الدین ایڈوکیٹ ، راشد قریشی ،سینئر صحافی نصیر احمد سلیمی، معروف اینکر انیق احمد، مجاہد چنا ، محمد دین منصوری ، سید آصف علی دوست واحباب ، عزیز واقارب ، اہل محلہ ، جماعت اسلامی کے کارکنان نے شرکت کی اور مرحوم کے کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس