Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شوگرملیں نہ چلیں تو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ کسان بورڈ کا پنجاب بھر میں احتجاج


لاہور4 دسمبر2018ء: شوگر ملوں کے خلاف کسان بورڈ  کی کال پر   پنجاب بھر میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے  دھرنے دئیے اور مل مالکان کے پتلے جلائے ۔منڈی بہاوالدین ، رحیم یار خاں ، ساہیوال ، ننکانہ ۔ جھنگ ۔ سرگودھا ، قصور سمیت کئی مکامات پر کسانوں نے جمع ہو کر احتجاجی دھرنے دئیے کسانوں کا مطالبہ تھا کہ شوگر ملیں فوری طور پر چلائیں جائیں اور گذشتہ واجبات ادا کئے جائیں۔گجرات میں چوہدری نثار احمد مرکزی صدرنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے  حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شوگر ملیں فوری طور پر جلد چلائی جائیں اور اگر ملیں نہ چلیں توپنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس