Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت معذور افراد کو اعلیٰ تعلیم ، صحت عامہ اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرے۔لیاقت بلوچ


لاہو3دسمبر2018 ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت معذور افراد کو اعلیٰ تعلیم ، صحت عامہ اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرے اور ساتھ ساتھ میٹرو بس ، سپیڈو بس سروس میں بھی معذور افراد کو مفت سفری سہولت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں کیونکہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی حکومت پنجاب کا ذیلی ادارہ ہے جو معذور افراد کو مفت سفری سہولت مہیا کر رہی ہے ۔ میٹرو بس ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، سپیڈو بس بھی حکومت پنجاب کے ذریعے ہی چلائی جارہی ہیں اور مستقبل میں بھی حکومت پنجاب اورنج لائن ٹرین میں معذور افراد کو مفت سفری سہولت دینے کا اعلان کرے ۔ 
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ملک ہے اور غریب ، نادار ، معذور افراد کی کفالت ریاست کا اسلامی و قانونی فرض ہے ۔ حکومت معذور افراد کی ماہانہ کفالت کا اہتمام کرنے کے اقدامات کرے اور انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ منسلک کر ے ۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں معذوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ہی چھت تلے اعلیٰ فنی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سنٹرز بنائیں اور معذور افراد کو گھروں تک مفت پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرے ۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور ان کا احساس کمتری ختم کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس