Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

آغوش الخدمت میں یتیم بچوں کو بنیادی سہولیات میسر ہونگی۔سید تبسم جعفری


کراچی  / یکم دسمبر2018ء: الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیِ پروگرام کے تحت ہالاضلع مٹیاری میں الخدمت آغوش ہوم کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پرآغوش ہوم کے سائٹ آفس میں صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نائب صدر سید محمد یونس،ڈپٹی سیکرٹری نسیم انصاری اورسندھ بھر سے ضلعی صدور نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے شرکا کو بتایا کہ آغوش ہوم کا سنگ بنیاد گزشتہ برس رکھاگیا تھا جس کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے باقی 4مرحلوں کو 2020ءتک مکمل کرلیاجائے گا۔28کمروں پر مشتمل آغوش منصوبے کے اخراجات کا تخمینہ 7کروڑ26لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔انہوںنے ضلعی صدور سے کہا کہ آغوش ہوم میں168بچوں کے لیے بہترین تعلیم و تربیت، کمپیوٹر لیب ،رہائش،صحت ، معیاری غذا، کھیل کود کے لیے مواقع میسر کیے جائیں گے،سندھ کے تمام اضلاع سے مستحق یتیم بچوں کو ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلہ دیاجائے گا۔ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے صدور پر زور دیا وہ اس سلسلے میں مقامی مخیر حضرات،زمیندار و دیگر افراد سے رابطہ کرکے ا س کار خیر میں تعاون حاصل کریں،یتیموں پرشفقت نبی مہربان سے قربت کا ذریعہ ہے،ہم نے آغوش کی تعمیر کو مخیر حضرات کی دلچسپی کے لیے 4لاکھ 32ہزار روپے فی یتیم بچے پر تقسیم کیا ہے،یتیم اور بے سہارا بچوں کی فلاح کے لئے کام کرنا معاشرے کے اہل خیر افراد کی مذہبی اور معاشرتی ذمے داری ہے ، امید وہے کہ وہ اس کار خیر میں مزید تعاون کو جاری رکھیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس