Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں ختم نبوت ؐاور ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے احتجاجی واک


لاہور28 نومبر2018ء:تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد کی اپیل پر آج لاہور بھر کے سکولوں کے بچوں نے اپنے اساتذہ کی قیادت میں تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے احتجاجی واک کی ۔ جن تعلیمی اداروں کے بچوں نے واک میں حصہ لیا ان میں الخدمت سکول لال پل ، ، دارارقم سکول کینال روڈ ، دی ارقم سکول ملتان روڈ ،ثریا اشفاق سکول مغل پورہ ، دارارقم سکولز لٹن روڈ ، ثریا اشفاق مغل پورہ ، دارارقم سکول شاہدرہ ، دی ارقم سکول ریوازن گارڈن ، ثریا اشفاق سکول اسلام پورہ ، دی ارقم سکول شالیمار لنک روڈ ، دی ارقم سکول گلشن راوی و دیگر علاقوں میں الخدمت ، دارارقم ، دی ارقم سکولز کے بچوں نے تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے احتجاجی واک کی ۔احتجاجی واک میں بچوں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی واک میں بچوں نے کتبے اور بینزز اٹھا رکھے تھے جن پر ختم نبوت اور حرمت رسول ؐ کے تحفظ کے قوانین میں تبدیلی نا منظور اور حرمت رسول ؐ پر جان بھی قربان ہے کے نعرے درج تھے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس