Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

چیف جسٹس کا آبادی کنٹرول مہم چلانے کااعلان اللہ کے نظام کو چیلینج کرنے کے مترادف ہے۔محمد حسین محنتی


کراچی27 نومبر 2018 جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے عدالت عظمیٰ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے بچے دو ہی اچھے کے نعرے کے تحت اب آبادی کنٹرول مہم چلانے والے اعلان کو اللہ کے نظام کو چیلینج کرنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس توبہ استغفار اور سب سے پھلے اپنی اصل ذمہ داری عدالتی نظام سے کرپشن کا خاتمہ اوراٹھارہ لاکھ سے زائد زیرالتوامقدمات کی شنوائی کرکے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ دنیا میں امن وچین کا فقدان اوربھوک وافلاس سمیت دیگرمسائل کی اصل وجہ دین سے دوری ہے، الحمدللہ پاکستان تیل گیس پیٹرول اورزراعت سمیت قدرتی دولت سے مالا مال ہے اگرکوئی کمی ہے تو وہ صرف اہل دیانتدار اورخوف خدا رکھنے والی قیادت ہے،قیام پاکستان سے لیکر ابتک عوام ایسی قیادت سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ اپنی اولاد کو بھوک کی وجہ سے قتل نہ کرو،تمہیں بھی اور انہیں بھی ہم رزق دیتے ہیں۔صوبائی امیر نے کہاکہ چیف جسٹس نے جس سسٹم کو شرم آنی چاہئے کہا تھاقوم منتظر ہے کہ اس سسٹم کی بھتری اورلاکھوں کی تعداد میں زیرالتوامقدمات کی دادرسی کرکے کب مظلومین کو انصاف فراہم ہوگا کیونکہ یہ ایک حقیقیت ہے کہ موجودہ عدالتی نظام میں دادا کی جانب سے داخل کئے گئے مقدمہ کا فیصلہ پوتے کو سنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سودی نظام معیشت ،کرپشن،فحاشی وعریانی کا سیلاب اورمفادپرست قیادت کی وجہ سے آج پاکستان عذاب الہٰی کی زد اوربے شمار مسائل کا شکار ہے ،جس سے نجات کا واحد ذریعہ ملک میں قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس