Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ریلوے ملازمین حکومت سے سکیل اپ گریڈ کی اُمیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔شیخ محمد انور


لاہور27 نومبر2018ء: پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، چیف آرگنائزر تبریز عباسی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیاض شہزاد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے خطاب کا بڑی بے قراری سے انتظار کررہی ہے۔ وہاں ریلوے ملازمین بھی بہت سی اُمیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ ملازمین کو حکومت ایک سکیل اپ گریڈ کرے گی اور اس موقع پر پی ایم پیکج میں کام کرنے والے یتیم بچوں، ٹی ایل اے سٹاف، ان ویلڈ پالیسی میں کام کرنے والے بچے جو کہ آج اوور ایج ہوتے جارہے ہیں اُن کو اس موقع پر مستقل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں گے۔ شیخ محمد انور نے کہا کہ اسلام میں بیوائوں، یتیموں کیلئے اللہ پاک نے بار بار کہا ہے کہ ان پر دست شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ برائے کرم اس خطاب کے موقع پر ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ انشاء اللہ ان بے بس ملازمین کی دُعائوں سے آپ کی حکومت سرخروح ہوگی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس