Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بچوں میں مثبت سوچ کے موضوع پرالخدمت کے تحت ورکشاپ


کراچی24 نومبر2018ء:مثبت سوچ یہ ہے کہ اگر ہم اپنے آپ کو پراعتماد ، کامیاب ،ذہین اور پرکشش تصور کریں گے تو ہماری شخصیت میں یہی خصوصیات شامل ہونا شروع ہوجائیں گی ، جبکہ منفی رویے کا انجام ناکامی و نامرادی ہے۔ زندگی میں مثبت سوچ اعلیٰ اخلاقی کردار کو تخلیق کرتی ہے، منزل تک رسائی آسان بناتی ہے، مال و دولت میں خیر و برکت لاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارآرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں میں چھٹی اخلاقی قی عادت ’مثبت سوچ‘ کے موضوع پرضلع ٹنڈو الہیار، ہلال پبلک اسکول میں تقریب سے مقررین خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی امیر ضلع جماعت اسلامی دیدار حسین بہرانی تھے جبکہ دیگر شرکا میں صدرالخدمت خورشید عالم کھوکھر،یونس قائمخانی ،سماجی رہنما شوکت قائمخانی ، حاجی شفیق مغل ،سجا د حسین مہر،عبداللہ خاصخیلی ریجنل ڈائریکٹر گرین کریسنٹ ٹرسٹ، معروف ٹر ینر اور استاداعجاز احمد باجوہ ،پرنسپل آغا خان اسکول معین زئی ،والدین اور اساتذہ شامل تھے۔مقررین نے مثبت سوچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا گمان،ہمدردی،مصیبتوں میں صبر اور مشکلات میں ڈٹ جانا،معاف کرناسچ بولنااور سخاوت جیسی انسان کو معاشرے میں ممتاز بناتی ہیں دوسری جانب بدگمانی،غیبت،کینہ،پست ہمتی ، بے صبری ،بخل ، ریاکاری کا طرز عمل اپناکر انسان تنزلی کار شکارہوجاتاہے۔مثبت سوچنے کے لیے ضروری ہے شکر گزاری کرنا سیکھیں،خیالی اندیشوں سے بچیں،اچھا کام ضرور سیکھیں،مذہبی رہنمائی حاصل کریں، جذبات کو قابو میں رکھیں۔اس موقع پر بچوں سے عہد لیاگیا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر دار کریں گے،بڑے خیالات کو نکال کر اچھا سوچیں گے،غصے میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے اور اپنے ذہن سے ناکامی کو نکالوں گا اور اپنی کامیابی کے بارے میں سوچوں گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس