Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک دشمن طاقتیں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔ ذکراللہ مجاہد


لاہور23 نومبر2018ء:امیر جماعت اسلامی لاہو رذکر اللہ مجاہد نے چینی قونصل خانے اور لوئر اورکرزئی کے بازار کلایا میں خود کش حملوں میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں کی ہلاکت پر پرزور مذمت ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں قو م کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ چینی قونصل خانے پر خود کش حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے ۔ پاکستانی غیور قوم دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگرد ملک و ملت کے مشترکہ دشمن ہیں ، ہمارے ازلی دشمن سی پیک کی آگ میں جل رہے ہیں اور ملک کو دہشتگردی کے ذریعے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج ، پولیس سمیت پوری قوم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے ۔ امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لیے پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مضبوط کر رہاہے جبکہ ہمارا زلی دشمن بھارت مسلسل ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر محاذ پر مصروف عمل ہے ۔ حکومت کو امریکہ اور بھارت کے حوالے سے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے چینی قونصل خانے اور لوئر اورکرزئی بازار میں دھماکوں میں شہریوں اور سیکورٹی جوانوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے

دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومین کے درجات بلند کرے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطاکریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس