Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت کے تحت ڈہرکی میں چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح


کراچی13  نومبر2018ء:الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت ڈھرکی میں الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، جہاں ایسے بچوں کی تعلیم وتربیت کا انتظام کیا جائے گاجو گھریلو معاشی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں اور میکینک ،ورکشاپس ، دکانوں یا گھروں میں کام کرنے پر مجبور ہیں ۔چائلڈ پروٹیکشن سینٹرمیں روزانہ کی بنیاد پر تعلیم وتربیت دی جائے گی تاکہ وہ معاشرے کامؤثر فرد بن سکیں۔چائلڈ پروٹیکشن کاافتتاح الخدمت شعبہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹر آصف حسین نے الخدمت ڈہرکی اسٹڈی سینٹر میں کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی تشکیل احمد صدیقی اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گھوٹکی محمد ذیشان بھی موجود تھے۔تقریب میںا سٹریٹ چلڈرن،اُن کے اساتذہ اوروالدین سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آصف حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 50 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں روزانہ کی بنیادوں پر تعلیم ہ تربیت دی جائے گی جس میں روز مرہ کی بنیادی چیزیں شامل ہونگی۔محمد ذیشان نے کہا کہ پاکستان میں 13 لاکھ اسٹریٹ چلڈرن حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کے بجائے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ الخدمت اسٹریٹ چائلڈ کا روزگار ختم کیے بغیر انہیں مختصر وقت میں تعلیم و تربیت دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ یہ بچے بھی معاشرے میں اپنا مقام حاصل کر سکیں ۔ پروگرام میں شریک اسٹریٹ چائلڈ کو کھیل کود میں شریک کرایا گیا،تعلیمی اشیا اور ہائیجین کٹس تقسیم کی گئیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس