Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

یتیم بچوں کیلیے الخدمت آغوش ہوم کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل


کراچی7  نومبر2018ء: الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیِ پروگرام کے تحت ہالاضلع مٹیاری میں الخدمت آغوش ہوم کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،جس کا سنگ بنیاد گزشتہ برس رکھاگیا تھا۔آغوش ہوم میں 168بے سہارا یتیم بچوں کے لیے بہترین تعلیم و تربیت، کمپیوٹر لیب ،رہائش،صحت ، معیاری غذا، کھیل کود کے لیے مواقع میسر کیے جائیں گے،2ایکڑ رقبے پر آغوش ہوم 5مرحلوں میں مکمل ہوگا ،پہلے مرحلے میں باؤنڈری وال،گارڈ روم اور فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے،اگلے 4مراحل میں ایڈمن بلاک، ٹرانسفر،جنریٹر، آرفن ہاسٹل، اسٹور روم اور پارک و پلے ایریا پر کام کیاجائے گا۔منصوبے پر کل اخراجات کا تخمینہ 7کروڑ26لاکھ روپے لگایا گیا ہے، تعمیر کو مخیر حضرات کی دلچسپی کے لیے 4لاکھ 32ہزار روپے فی یتیم بچے پر تقسیم کیا گیا ہے،آغوش ہوم میں کل 28کمرے تعمیر کیے جائیں گے ۔ اس وقت الخدمت آغوش سینٹرز اسلام آباد بچیوں کے لیے،ڈیری اسماعیل خان، گجرانوالہ، پشاور، مانسہرہ، باغ، راولا کوٹ، روالپنڈی ، شیخورپورہ اورالخدمت آغوش ہوم اٹک میں 965یتیم بچے رہائش پزیر ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے مخیر حضرات کی جانب سے یتیم بچوں کے لئے کی جانے والی کاوشوکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی فلاح کے لئے کام کرنا معاشرے کے اہل خیر افراد کی مذہبی اور معاشرتی ذمے داری ہے ، اہل خیر حضرات سے امید وہے کے وہ اس کار خیر میں مزید تعاون کو جاری رکھیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس