Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

لیاقت بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعود ی عرب پہنچ گئے ، حافظ محمد ساجد انور قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی مقرر


لاہور6نومبر2018 ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔لیاقت بلوچ کی بیرون ملک روانگی کے باعث حافظ محمد ساجدانور جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کیے گئے ہیں ۔ حافظ ساجد انور نے منصورہ میں ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

لیاقت بلوچ نے مدینہ منورہ مسجد نبوی میں ملکی سلامتی ، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور بلوچستان اور سندھ کے نوجوانوں اور چین کے صوبہ سنکیانگ کے حفاظ و اساتذہ کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں میں ملکی حالا ت پر سخت تشویش پائی جاتی ہے ، خصوصا ً تبدیلی کی تمنا رکھنے والے قدر ے مایوسی کی جانب مائل دکھائی دے رہے ہیں ۔ مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت سے سب پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سینیٹ اور قومی اسمبلی نئے دور میں وجود میں آنے کے بعد ابھی تک قومی ترقی ، عوامی فلاح و بہبود ، داخلہ ، خارجہ اور اقتصادی محاذ پر کوئی بھی مثبت و تعمیری کام نہیں کر سکے جس کی اصل ذمہ دار حکومت ہے ۔ وزراءکی بد زبانی جلتی پر تیل ڈال رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے لیکن خطے میں پاکستان دشمن قوتیں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں ۔ بدقسمتی سے عمران خان حکومت نے ابتداءمیں ہی امریکہ اور بھارت سے توقعات باندھ کر سی پیک کے لیے منفی پیغام دیا ہے ، اب اعتماد کی بحالی میں وقت لگے گا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس