Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

طلبہ ہی ملک کامستقبل ہیں ،ا نہیں ناامیدی سے نکالنے کے لئے حکومت کااپناکردارادا کرناہوگا


فیصل آباد6 نومبر2018ء:اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمدعامرنے کہاکہ پاکستانی قوم کومتحدرکھنے کیلئے یکساںنظام تعلیم نافذکرنا ہوگا نوجوان اورطلبہ پرامن اورخوشحال اسلامی پاکستان کیلئے اپناکرداراداکریں، پاکستان میںاستحصالی نظام نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ اسلامی انقلاب ہی خوشحالی لائے گا،طلبہ ہی ملک کامستقبل ہیں لہذاانہیں وطن عزیزکی ترقی اورقوم کوناامیدی سے نکالنے میںکردارادا کرناہوگا، محب وطن لوگوںکوتمام تر تفرقات سے بالاترہوکروطن عزیزکی تعمیرمیں کردارا داکرناچاہیے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے زرعی یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معروف مذاحیہ شاعر ڈاکٹرطاہرشہیر، یونیورسٹی کے ناظم فاروق اعظم،ڈاکٹرعبدالجبارعباسی،ڈویژنل ناظم محمدیاسرکھارا،علی ذلفی اوردیگرنے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ امت مسلمہ کی محسن اورخیرخواہ تنظیم ہے نظریہ پاکستان،دوقومی نظریہ اورقرآن وسنت کے نظام کے غلبہ کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہدقابل فخر ہے جس نے نامساعدحالات ،چہاراطراف سے مخالف حملہ آورقوتوںکے مقابلہ میںتعلیمی محاذ اورتعلیمی اداروں میں ذہین سازی، کردارسازی اورنئی نسل کی جڑاسلام کے ساتھ جوڑے رکھنے کی ناقابل فراموش جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ حکومت ،دانشور،تعلیمی ماہرین اورپالیسی سازقوم پررحم کریںنئی نسل خصوصاًطلبہ وطالبات کے لئے دوستانہ ،خیر خواہانہ اورتعمیری رویہ اختیارکریں۔قومی سطح پرخوشحال اسلامی پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ ملک میںنظریہ پاکستان سے ہم آہنگ یکساں نظام تعلیم ،اسلامی نظام تعلیم نافذ کیا جائے۔ اردو کوذریعہ تعلیم بنایاجائے، علاقائی زبانوں کوترقی دی جائے،مقابلہ کے امتحانات اردومیں ہوں۔  اساتذہ کے نظام تربیت اور نظام ملازمت کی اصلاح کی جائے اوراسے باوقار بنایاجائے،قومی تعمیرنومیں18سال کی عمرکے نوجوانوںکی اہمیت ہے۔نوجوان نسل ہمارا بہترین سرمایہ ہیں ان کی سماجی اور سیاسی تربیت کے لئے طلبہ یونیزبحال کی جائیں،فنی تعلیم پرخصوصی توجہ اوریونیورسٹیوں میںعلم وتحقیق کے لئے وافرسرمایہ فراہم کیا جائے،تعلیمی اداروں میںداخلے میرٹ پرہوں اوراداروں کے سربراہان واساتذہ کی تقرری میرٹ پرکی جائے۔حکومتی اور سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیا جائے،اعلیٰ اورپیشہ ورانہ تعلیم کے اداروںمیں غریب گھرانوںکے میرٹ پر آنے والے طلبہ وطالبات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے، خصوصاًسرکاری سکولز میںتمام تعلیمی سہولتیں یقینی بنائی جائیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس