Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

محمد جاویدقصوری کوسیکرٹری اور سردار ظفرحسین اوربلال قدرت بٹ کو صوبہ پنجاب وسطی کا نائب امیرمقررکردیاگیا


لاہور6 نومبر2018ء:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم کی زیر صدارت صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس گزشتہ روزمنصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے ۔امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے اجلاس میں صوبائی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعدنئے تنظیمی سیشن 2018سے2021تک ،تین سال کے لیے محمد جاویدقصوری کو سیکرٹری جنرل صوبہ وسطی پنجاب،سردار ظفر حسین اوربلال قدرت بٹ کو نائب امیر صوبہ وسطی پنجاب مقررکردیا ہے۔دریں اثناامیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ ڈیزل پر ساڑھے32 روپے اورپٹرول پرسترہ روپے33 پیسے ٹیکس وصول کرنے کامیڈیارپورٹ میں انکشاف لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے۔حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل ریکارڈ اضافہ کرتی چلی جارہی ہے جس سے عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹرمقدار پر ہوشربا ٹیکس وصول کیاجارہا ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی انتخابی مہم میں عوام کے ساتھ بلند وبانگ دعوے اور وعدے کیے تھے مگر بدقسمتی سے تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی معاملات میں بہتری نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔رہی سہی کسر چندوفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے پوری کردی ہے جوکہ حکومت کے لیے مزید مشکلات کاباعث ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے چند مہینوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور حکومت پاکستان تیل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرتی جارہی ہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ ظالمانہ اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے اور عوام کوتھوڑاریلیف مل سکےدردانہ صدیقی کا مولانا سمیع الحق مرحوم کی صاحبزادی سے فون پر رابطہ ،شہادت پر اظہارِ تعزیت

لاہور ؍05نومبر2018ء:سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ حواتین دردانہ صدیقی نے اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق شہید کی صاحبزادی کو فون کرکے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مولانا کی دینی اور ملی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مولانا کی رحلت دینی و سیاسی حلقوں کا بڑا نقصان ہے۔ دردانہ صدیقی نے یقین دلایا کہ غم اور آزمائش کی گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ دردانہ صدیقی نے مولانا کی اہلیہ کے لیے بھی اپنے پیغام میں اظہار رنج و غم کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے حامد الحق کے لیے استقامت اور عافیت کی دعا کی۔قبل ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا ایک وفد تعزیت کے لیے سابق سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس کی قیادت میں مولانا کے گھر اکوڑہ خٹک گیا اور اہل خانہ سے ملاقات کی وفد نے مولانا کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس