Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔محمدحسین محنتی


   خیرپور06 نومبر 2018 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اور نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت سمیت عوام کے مسائل کو دیندار قیادت ہی حل کرسکتی ہے، عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، کارکنان حرمت رسول تحریک کو گلی کوچوں تک پہنچاکر پیغام مصطفی کو عام اور شیطانی قوتوں کی سازشوں کو ملیا میٹ کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور اور نوشہروفیروز میں ضلعی امراءکی تقریب حلف برداری سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر ضلعی امراءامتیاز حسین سہتو اور ڈاکٹر خالد شفیق نے حلف اٹھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ 8نومبر کو دینی جماعتوں کا کراچی میں شاہراہ قائدین پر ملعونہ آسیہ کی رہائی کیخلاف تاریخی مارچ ہوگا، عوام بھرپور شرکت کرکے اپنی ایمانی غیرت کریں۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جو موروثیت سے پاک اور اقامت دین کی ایک عالمگیر تحریک ہے جہاں ایک چھوٹے مقام سے لیکر مرکزی امیر تک کے جمہوری انداز میں باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں آج کی حلف برداری کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ایک سولا کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کے کڑے اور بلاتفریق احتساب پر پوری قوم متفق ہے مگر احتساب کو انتقام میں تبدیل نہ کیا جائے، پانامہ لیکس میں چوروں کی پوری لسٹ جماعت اسلامی نے عدالت میں جمع کرائی ہوئی ہے مگر ایک سال گذرجانے کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔ا س موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا،سابق امرائے اضلاع درمحمد خاصخیلی،شبیر احمد خانزادہ، سردار اکبر اجن اور مولانا عزیز الرحمن شر بھی موجود تھے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس