Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے ۔ قاضی مامون الرحمن


لاہور 5 نومبر2018ء:منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور قاضی مامون الرحمن حماد نے کہاہے کہ ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے اور مایوسی کی طرف بڑھتے ہوئے معاشرے کو قرآن وسنت کی روشنی میں بہتر رہنمائی کی اشد ضرورت ہے ۔ ہمیں اپنی زندگی کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے سانچے میں ڈالنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ رو زانہوں نے منصورہ جمعیت طلبہ عربیہ کے دفتر میں 12 نومبر کو ہونے والے کتاب سیمینار پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں امین ضلع ذکر اللہ اتمانی ، شفقت منصوری ، ناظم بزم قرآن احتشام شاہ ، ناظم نشرواشاعت انوار الحق و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ قاضی مامون الرحمن نے سربراہ دفاع پاکستان کونسل و جمعیت علماءاسلام (س) مولانا سمیع الحق (مرحوم ) کے ظالمانہ قتل کی بھر پور مذکرتے ہوئے کہاکہ مولاناکی اسلام اور پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ حکومت مولانا کے قتل کی تحقیقات جلد ازجلد مکمل کرتے ہوئے مجرموں کو قوم کے سامنے لائے اور آئین و قانون کے مطابق ان کو قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشان بنائے جائے۔ اجلا س کے آخر میں مولانا کی مغفرت و درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا خیر کی گئی۔ اجلاس میں 12 نومبر کو ہونے والے "کتاب سیمینار


© " کی تیاریوں اور مہم جوئی کے حوالے سے ذمہ داران کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس