Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکمران آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط کے مطابق قوم کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں


لاہور 4  نومبر2018ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ حکومت آئے روز پیٹرولیم منصوعات، بجلی ، گیس سمیت دیگر روز مرہ استعمال میں آنے والی اشیاءکی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ کر رہی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوچکا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے بار بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت کے اس قدم سے مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے روز مرہ اشیاءمہنگائی ہو چکی ہے آٹا ، چینی ، دالیں ، گوشت ، سبزیاں ،پھل عوام کی پہنچ سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ حکمران آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط کے مطابق قوم کو مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے اور اس کی معاشی پالیسیاں غریب دشمن ایجنڈا ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے منشور اور وعدوں کے برعکس قوم کو مایوس کر رہی ہے اور حکومت اپنے 100 روز سے قبل ہی عوامی اعتماد تیز ی کے ساتھ کھو رہی ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس