Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مولانا سمیع الحق کی شہادت ملک و قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے ،قاتلوں کو قرارواقعی سزادی جائے ۔ذکر اللہ مجاہد


لاہور 3  نومبر2018ء: امیر جماعت اسلامی لاہو رذکر اللہ مجاہد ، نائب امراءجماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاءالدین انصاری ، انجینئر خالد عثمان ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب شاہد نوید ملک ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، سیکرٹری اطلاعت جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف ، نا ئب قیمین جماعت اسلامی لاہور عبدالحفیظ اعوان ، عمر شہباز سمیت دیگر رہنماﺅں نے سربراہ دفاع پاکستان کونسل و جمعیت علما اسلام (س) مولانا سمیع الحق کی ان کے گھر پر ظالمانہ قتل پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کی شہادت ملک و قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے ۔ مولانا سمیع الحق کی اسلام اورپاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ مولانا کی سیاسی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ مولانا کی شہادت سے قوم ایک محب وطن مذہبی اور دینی و سیاسی قیادت سے محروم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کا افسو سناک قتل حکومت اور ملکی سیکورٹی اداروں کی ناکامی اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت مولانا کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشان بنائے جائے ۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد سمیت جماعت اسلامی لاہور کی پوری ٹیم نے مولانا کے قتل کے واقعہ کی پر زور مذمت اور ان کے گھروں والوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مولاناکی شہادت پر ان کے درجات کی بلند ی کیلئے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاءفرما ئے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس