Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مرے کو مارنے کے مترادف ہے۔میاں زبیر لطیف،چوہدری نوید اسلم


 

فیصل آباد3 نومبر2018ء: جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںزبیرلطیف ،جنرل سیکرٹری چوہدی نویداسلم،نائب امیر میاں عبدالستار بیگا ، رانا نعیم اکرم، حاجی محمدحنیف اور دیگر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو تڑپا تڑپا کر مارنے سے بہتر ہے کہ ایک بار ہی گلا گھونٹ دیا جائے ، مہنگائی و بیروزگاری کے دلدل میں دھنسے عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مرے کو مارنے کے مترادف ہے، تبدیلی کے نام پر وجود میں آنے والی حکومت ماضی کی حکومتوں کی پالیسی پر گامزن ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لینے کے مترادف ہے، نیا پاکستان بنانے والے پرانے پاکستان کے حکمرانوں کی طرح عوام کے ناتواں کاندھوں پر بوجھ ڈال رہے ہیں۔ جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، عمران خان قوم سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیں۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ملک بھر میں تبدیلی کی ایک ہوا چلی تھی، اس تبدیلی کے نام پر ہی عوام نے تحریک انصاف کو واضح اکثریت سے کامیابی دلاکر عمران خان کو وزیر اعظم بنوایا مگر اب تحریک انصاف کی حکومت بھی سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں پر عمل کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس کی واضح مثال کبھی بجلی تو کبھی گیس اور کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ ملک میں ایک غریب آدمی اپنے بچوں کو 2وقت کی روٹی کتنی محنت و مشقت سے کھلاتا ہے اس کا احساس حکمرانوں نہیں، اس لیے وہ ہر چند ماہ بعد کبھی بجلی، کبھی گیس اور کبھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے اس اقدام سے عوام میں مایوسی کی لہر پھیل رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے کر قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کریں۔نیز

 

 جماعت اسلامی فیصل آباد حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانور، میاں اعجاز حسین ، الطاف حسین،میاںشفیق الرحمن اوردیگرنے کہا ہے کہشعاری سمیت حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،حکومتی کارکردگی کے 100دن پورے ہونے سے قبل ہی ان کے اسلام وعوام دشمن عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی دین کے ذریعے دیندار لوگ ہی لاسکتے ہیں، آپ نے مدینے کی مثالی ریاست قائم کرکے خوشحالی، عدل وانصاف اور معاشرے کو امن وسکون کا گہوارا بنا دیا ،دین سے دوری کی وجہ سے امت سامراجی قوتوں کے نرغے،بھوک وافلاس اور مہنگائی جیسے مسائل کا شکار ہے، ان تمام مسائل سے نجات کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ اور خوف خدا والی قیادت کو آگے لانا ہے۔صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکومت اپنے وعدوں پر مکمل عمل کرتے ہوئے عام آدمی کو ریلیف، گیس، بجلی اور پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔عوام نے مسائل کے حل و تبدیلی کے نام پرپی ٹی آئی کو حکومت کے لیے منتخب کیا تھا مگر حالیہ حکومتی اقدامات نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس