Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

آسیہ مسیح کی رہائی کا عدالتی فیصلہ توہین رسالت ؐ کی راہ ہموار کرے گا۔ دردانہ صدیقی


کراچی 31اکتوبر2018ء:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے توہین رسالتؐ کی مرتکب آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس کی رہائی کے فیصلے سے شر کی طاقتوں کی حوصلہ افزائی اور توہین رسالتؐ کی راہ ہموار ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غلامان مصطفیٰ کا ملک ہے، عدالتی فیصلے سے کروڑوں عاشقان رسول کے جذبات مجروح ہوئے۔ عدالت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معزز عدالتوں نے کیس کی پوری طرح شنوائی کر کے فیصلہ سنایا تھا، راتوں رات اسے تبدیل کر کے پھانسی کی مجرمہ کو آزادی کا پروانہ دے دینا اس بات کی چغلی کھا رہا ہے کہ عالمی قوتوں کے دباؤ پر فیصلہ تبدیل ہوا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ فیصلے پر نظرثانی کر کے عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس