Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ہر شہری کی طرح طلبہ بھی اپنے حقوق کے لیے آواز بلندکرنے کا حق رکھتے ہیں۔ناظم اعلیٰ


لاہور11  اکتوبر2018ء: ہر شہری کی طرح طلبہ بھی اپنا حق رکھتے ہیں کہ اپنے حقوق کے اصول کے لئے آواز بلند کریں،گزشتہ دنوں پشاور یونیورسٹی میں۔نا گزیر فیسوں میں اضافے کئے گئے، جس پر متحدہ طلبہ محاذ کر تحت نہتے اور معصوم طلبہ احتجاج کو نکلے تو پولیس کا ان پر تشدد،لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کسی بھی آزاد ریاست کے منہ پر ایک تماچہ ہے،یہ صورت حال کسی بھی قیمت پر قابل برداشت نہیں ہے، جمعیت ہمیشہ طلبہ کے حقوق کی جنگ میں پیش پیش رہی ہے،اور اس مسئلے پر بھی جمعیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ساری صورتحال کے پیچھے جو عناصر ہیں جن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر صاحب کی فوری طور پر فارغ کیا جائے اور طلبہ کو ان کے تمام حقوق مہیاء کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے مرکزی زمہ داران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جمیعت عرفان حیدر، راجہ عمیر، رانا محمد عثمان، طلحہ ادریس، کفائت کاظمی، عدیل چوہدری و دیگر مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران موجود تھے.

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس